کراچی(ایچ آراین ڈبلیو )کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت کمشنر آ فس میں دو اجلاس منعقد ہوئے پہلے اجلاس ہیں جو پاکستان اسٹیل سے متعلق تھا اس میں ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو ،ڈائریکٹر پاکستان اسٹیل چوہدری تنویر احمد اور دیگر افسران، مزدور رہنماشمشاد احمد قریشی کے علاوہ کے الیکٹرک ،کے ڈبلیو ایس سی ،ایس ایس جی سی ودیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس جو کہ 4 گھنٹے جاری رہا اس میں مختلف مسائل پر غور و خوض کیا گیا اور بجلی بلوں اور ہاؤس رینٹ سے متعلق اہم فیصلے کے گئے دوسرا اجلاس ملیر اور لیاری ایکسپریس وے کو خوبصورت بنانے کے لیے منعقد ہوا جس میں کائیٹ کے سی ای او زاہد سعید، اے سی جی ہاظم بھنگوار ، نجم الدین سہتو،سیکریٹری وائلڈ لائف سندھ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے جاو ید احمدمہر ، ذیشان علی بھمبھرو ، ذیشان علی گوپانگ اور دیگر افسران نے شرکت کی کمشنر کراچی نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ دونوں ہائ ویز کے کناروں پر خوشبودار اور پھل دار پودے لگائے جائیں اور دونوں شاہراہوں کو عالمی معیار کی خوبصورتی میں تبدیل کر دیا جائے انھوں نے فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ ملیر ہائی وے پر قیوم آباد تا ٹول پلازہ شجر کاری کام کا آغاز کر دیں انہوں نے ان افسران کو ہدایت کی کہ وہ دونوں شاہراہوں کا مکمل سروے کر کے بجٹ بنا لیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر کو رنگی مسعود احمد بھٹو کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ محکموں سے ملکر اس اہم کام پر توجہ دیں کمشنر کراچی نے ہفتہ 17 مئی کو ان شاہراہوں کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا دریں اثناء کمشنر کراچی نے ممتاز صنعت کار اور کائیٹ کے سی ای او زاہد سعید سے اے سی آ رسجاد احمد ابڑو کے ہمراہ میٹنگ کے بعد ملاقات کی اور ملیر ہائی وے کی خوبصورتی کے لئیے تبادلہ خیال کیا زاہد سعید نے کمشنر کر اچی کو اپنی اور KITE کی جانب سے ہر تعاون کی یقین دہانی کرائی کمشنر کراچی نے عبداللہ ہارون روڈ سے متعلق بھی ایک میٹنگ ٹی ایم سی صدر کے ایم سی نورحسن جو کھیو، AC سول لائنیز جنید عالم خان، اے سی جی ہاظم بھنگوارسے کی جس میں انہوں نے عبد اللہ ہارون روڈ کی اب تک کار کردگی سے متعلق معلومات حاصل کی اور ہدایت کی کہ اس سڑک کو انتہائی خوبصورت ماڈل روڈ میں تبدیل کر دیا جائے۔


