سعودی عرب(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب نے پاکستان کو کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کا مکمل کنٹرول دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان نے سعودی عرب میں 8 ہزار فوجی اہلکار تعینات کر دیے ہیں، جبکہ لڑاکا طیارے، ڈرونز اور ایئر ڈیفنس سسٹمز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تعینات کیے گئے آلات میں جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے اور چین کا جدید HQ-9 ایئر ڈیفنس سسٹم بھی شامل ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ سیکیورٹی حکمتِ عملی کے تحت کیے گئے ہیں۔


