17

بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

سلہٹ(ایچ آراین ڈبلیو)سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سلہٹ ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 3 وکٹیں جبکہ پاکستان کو 121 رنز درکار تھے۔ تاہم پاکستان ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 359 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جس کے نتیجے میں میزبان ٹیم نے 78 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز میں بنگلہ دیش نے برتری برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا، جو ان کی ٹیسٹ تاریخ میں ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش کی یہ فتح ٹیم کی بہتر حکمت عملی اور مسلسل کارکردگی کا نتیجہ ہے، جبکہ پاکستان ٹیم کو اپنی خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں