ساہیوال(ایچ آراین ڈبلیو)ساہیوال میں محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملز کے درمیان آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر اتفاق کے بعد عام شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 400 روپے اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں مہنگائی پہلے ہی عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کر رہی ہے۔ آٹا بنیادی ضرورت ہونے کے باعث اس میں اضافہ شہریوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو وہ احتجاج پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق غریب طبقہ پہلے ہی محدود آمدن میں زندگی گزار رہا ہے اور آٹے کی قیمت بڑھنے سے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو جائے گی۔
عوام نے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے اور آٹے کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے۔


