سئیول (ایچ آراین ڈبلیو) یومِ خواتین کے موقع پر جنوبی کوریا میں فلسطینی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے فلسطینی خواتین پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض فوج کے جبر، گرفتاریوں اور جنگی جرائم کے خلاف عملی اقدامات کرے۔
شرکاء نے فلسطینی خواتین کی بہادری اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
یہ مظاہرہ دنیا کو یاد دلاتا ہے کہ فلسطینی خواتین صرف جنگ کا نشانہ نہیں، بلکہ آزادی اور مزاحمت کی علامت بھی ہیں!


