واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی افواج اور نائجیریا کی مسلح افواج نے مشترکہ کارروائی میں داعش کے عالمی سطح پر دوسرے بڑے کمانڈر ابو بلال المنوکی کو ہلاک کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی انتہائی پیچیدہ منصوبہ بندی کے تحت کامیابی سے انجام دی گئی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ داعش کے عالمی کمانڈر ابو بلال المنوک کا دنیا کے سب سے سرگرم دہشتگردوں میں شمار ہوتا تھا اور اسے یقین تھا کہ وہ افریقہ میں چھپ کر محفوظ رہے گا، تاہم امریکی اداروں کو اس کی سرگرمیوں سے متعلق مسلسل معلومات مل رہی تھیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ داعش کا یہ اہم رہنما اب افریقہ کے عوام کو دہشت زدہ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی امریکیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں شامل ہو گا۔ ان کے بقول ابو بلال المنوکی کی ہلاکت کے بعد داعش کے عالمی نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔


