دوست کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے والا نابالغ گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈلبیو)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک دل دہلا دینے والی واردات رونما ہوئی، 16 سالہ لڑکے نے مافیا ڈان بننے کے خواب میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی ہی ماں کو موت کی نیند سلادیا، پولیس نے دونوں نابالغ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

راجام گاؤں کے رہائشی کم عمر لڑکوں نے حال ہی میں دسویں جماعت مکمل کی تھی۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک لڑکی کو لو لیٹر لکھنے کی شکایت کے بعد ماں نے کئی مرتبہ بیٹے کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر لڑکا اپنی ماں کا ہی دشمن بن گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ایک دوست بھی اس واردات میں شامل تھا، جس نے اسے ممبئی جا کر ”مافیا ڈان“ بننے کا خواب دکھایا۔ دونوں نے منصوبہ بنا کر اس وقت واردات انجام دی جب ماں گھر میں اکیلی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان نے گھر سے تقریباً ساڑھے نو تولے سونا اور 5 ہزار روپے نقد چرائے، پھر چاقو سے 16 وار کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔ موت کی تصدیق کے بعد نعش کو ساڑی میں لپیٹ کر قریب موجود تالاب میں پھینک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں