56

کرنل صوفیہ قریشی —ہندو انتہا پسند تنظیم کا نیا شکار بن گئی

نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) کرنل صوفیہ قریشی، بھارتی فوج کی مسلمان افسر، جنہیں حال ہی میں اچانک بھارتی فوج کی ترجمان مقرر کیا گیا، اُن کے خاندان کو ہندوانتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے غنڈوں نے نشانہ بنایا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے شہر بیلگاوی میں واقع اُن کے آبائی گھر پر رات تقریباً 3 بجے حملہ کیا گیا، جہاں اُن کے بیٹے سمیر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور اُن کی بیٹی حنیما کو ڈھونڈتے رہے، جو خوش قسمتی سے اُس وقت دہلی میں موجود تھی اور یوں بچ گئی۔

حملہ آوروں نے اہل خانہ کو سنگین دھمکیاں دیں، گھر کو آگ لگا دی، اور نعرے لگاتے ہوئے کہا: “ہندوستان میں مسلمانوں کی کوئی جگہ نہیں… یہ ہندوتوا کا دیش ہے!”

بھارتی فوج نے کرنل صوفیہ قریشی کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کا حکم دیا ہے، جبکہ اُن کے تمام اہل خانہ کو بیلگاوی سے دہلی منتقل کر دیا گیا ہے، کیونکہ اُن کا نام اب آر ایس ایس کی ہٹ لسٹ میں شامل ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں