مقبوضہ فلسطین (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی میڈیا کے مطابق یمن کے میزائل حملوں سے صیہونیوں کی پریشانی جاری ہے۔ عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے تل ابیب اور بین گوریون ہوائی اڈے پر میزائل حملے کے بعد 19 بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
عبرانی ویب سائٹ “والا” نے صیہونیوں کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے یمنیوں کے میزائل حملوں کی وجہ سے بن گوریون ہوائی اڈے پر اتوار کو پہلے سے بک شدہ پروازوں کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد میں 26% کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے کی پہلے سے بک شدہ پروازوں کے مقابلے میں یہ تعداد 34% کم ہے۔


