میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کا صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے اہم ملاقات

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کراچی میں صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ جناب سعید غنی سے اہم ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران حیدرآباد شہر میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں خصوصاً شہر کے بنیادی ڈھانچے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، پانی اور سیوریج کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ میئر حیدرآباد نے شہر کو درپیش پانی و نکاسی آب کے مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے حکومت سندھ سے فوری اقدامات کی اپیل کی

اس موقع پر جناب کاشف علی شورو نے “حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن”سابق واٹر اینڈ سیوریج ایجنسی (WASA) کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی واجبات کے مسئلے کو بھی اُجاگر کیا اور کہا کہ ان مسائل کاحل نہ صرف ملازمین کے لیے ضروری ہے بلکہ ادارہ جاتی بہتری کے لیے بھی ناگزیر ہے

ملاقات میں حال ہی میں قائم ہونے والے ادارے “حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن” سے متعلقہ انتظامی و مالی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا

وزیر بلدیات جناب سعید غنی نے تمام نکات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کروائی کہ حکومت سندھ حیدرآباد کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں