لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی، بدنام زمانہ سمگلرز کی جعلی ادویات و دیگر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی سے آنیوالے مسافر سے ادویات اور انجکشنز کو بڑی تعداد میں ضبط کیا گیا،
کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر سخت نگرانی کی گئی، نگرانی کرنے پر مشکوک حرکات کی بنا پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی، حکام کے مطابق مسافر ادویات اور انجکشنرز خفیہ طریقہ سے بیگ میں چھپا کر لے جارہا تھا۔ضبط شدہ ادویات و انجکشنز کی تخمینہ مالیت 10ملین سے زائد بتائی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش پرمسافر عابد حسین سمیت 9 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیا۔


