ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

کراچی (ایچ آراین‌ڈبلیو) ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

میٹنگ میں تمام SDPOs اور SHOs ضلع کیماڑی نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تمام تھانہ جات کی کارگردگی اور کرائم کنٹرول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی نے مقدمات میں مطلوب ملزمان، اشتہاری مفروران، لسٹڈ منشیات فروشوں اور رپیٹڈ آفینڈرز کی گرفتاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

لسٹڈ منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

نیز رمضان المبارک کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں