کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے کراچی زون : حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی اور کمرشل بینکنگ سرکل کی چھاپہ مار کاروائیاں – 2 ملزمان گرفتار
جمشید روڈ کراچی اور طارق روڈ کراچی سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ سلیم اور عقیل عباس کے نام سے ہوئی
ملزم عقیل عباس حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک پایا گیا
مذکورہ نیٹ ورک مصدق اور حسنین نامی ایجنٹوں کے ذریعے دبئی سے آپریٹ کر رہا
ملزم حمزہ سلیم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا
چھاپہ مار کاروائیوں میں ملزمان سے مجموعی طور پر 45 لاکھ روپے (حوالہ پیمنٹس) برآمد
جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 13 ہزار 500 امریکی ڈالر برآمد
چھاپہ مار کاروائی میں ملزم عقیل سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بشمول رسیدیں اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں


