سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آغا فیصل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کیس سننے سے معذرت کر لی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے کیس کی سماعت، جسٹس آغا فیصل نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے کیس ڈسچارج کر دیا

جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ یہ کیس میرے روسٹر میں نہیں ہے، اسلیے سماعت نہیں کرسکتا، کیس متعلقہ بینچ میں سماعت کے لیے لگایا جائے،

وکیل کراچی یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی یونیورسٹی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کراچکی ہے، عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سنڈیکیٹ کمیٹی کو کارروائی سے روک رکھا ہے-

عدالت کا مزید ایکشن نہ لینے کے حکم امتناع میں توسیع کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں