کراچی کے سرکاری جلدی اسپتال میں غیر معیاری مرہم مریضوں کے لیئے خطرہ بن گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے سرکاری جلدی اسپتال میں غیر معیاری مرہم مریضوں کے لیئے خطرہ بن گیا

ڈسپینسری کے بجائے اسپتال کا چوکیدار مرہم تیار کرنے کے اہم کام پر معمور

حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف مرہم کی تیاری انتظامیہ کی غفلت ظاہر کرنے لگی

جلدی مرہم کی تیاری کے دوران صفائی کا کوئی خیال نہیں

پٹرولیم جیلی میں سلفر سمیت کئی حساس کیمیکل ملا کر جلدی مرہم تیار کیا جاتا ہے

کراچی کے جلدی اسپتال میں مرہم بنانے کا کام چوکیدار سرانجام دینے لگے۔

گندگی کے ڈھیر اور صفائی کے پروٹوکول فالو نہ ہونے کے سبب جلدی انفکشنز میں اضافہ

مرہم بنانے والے گلوزکے بغیر حساس جلدی بیماری کا مرہم بنانے میں مصروف وڈیو ڈان نیوز نے حاصل کرلی

اسپتال میں یومیہ 4 سے 5 ہزار مریض جلدی امراض کے رپورٹ ہوتے ہیں جنہیں یہ مرہم دیا جاتا ہے

اسکیبیز، داد ،ایگزیما، مختلف اقسام کےجلدی انفیکشنز اور اپرس جیسی جلدی بیماریوں سے متاثرہ مریض غیر معیاری مرہم استعمال کرنے پر مجبور

اپنا تبصرہ بھیجیں