بنیان المرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل، شہید کیپٹن سکندر سہیل کے مزار پر تقریب

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)“بنیان المرصوص” کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر عارف والا میں شہید کیپٹن سکندر سہیل کے مرقد پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران اور ڈی ایس پی سرکل اکبر علی ملک نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مقامی رکن قومی اسمبلی کے نمائندہ سابق چیئرمین بلدیہ سید ہادی زیدی، ایم پی اے ڈاکٹر فرخ جاوید کے نمائندہ راؤ عبد الخالق سمیت شہید کے اہل خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تقریب کے دوران شرکاء نے “بنیان المرصوص” کی کامیابی اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی اور دیگر مہمان شہید کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے شہید کے والد کی عیادت کی اور ان کی یادگار تصاویر و اعزازات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، شہید کیپٹن سکندر سہیل سمیت دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں