50

وزیر تعلیم کا ایجوکیشن سسٹم کو مکمل ڈیجیٹالائز کرنے کا فیصلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر تعلیم کا ایجوکیشن سسٹم کو مکمل ڈیجیٹالائز کرنے کا فیصلہ، اسکولوں کیلئے مانیٹرنگ ایپ متعارف کرانے جا رہے ہیں، تمام اساتذہ کے پاس موبائل فون موجود ہے، اساتذہ موبائل فون کے زریعے اپنی حاضری لگا سکیں گے، ایسی ایپ بنائی ہے جو اسکول کی حدود میں ہی کام کرے گی اس کے باہر نہیں

استاد اسکول میں موجود ہوگا تو ہی وہ اپنی حاضری لگا سکے گا، فیس ریکگنیشن کے زریعے حاضری لگے گی، استاد ایک تصویر کلاس میں موجود بچوں کی بھی لگائیں گے، ایپ فیس ریکگنیشن کے ذریعے خود بتادیگی کہ کتنے بچے کلاس میں موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں