55

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی سیکیورٹی میں فوری طور پر اضافہ

نئی دہلی (ایچ آراین‌ڈبلیو) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی سیکیورٹی میں فوری طور پر اضافہ کر دیا گیا ہے، جب گولڈن ایرو اسکواڈرن کے رافیل طیاروں سے تعلق رکھنے والے چار ہندو پائلٹس نے آپریشن “سندور” کی ڈی بریفنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز میں ان پر شدید بحث کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
ان پائلٹس نے الزام لگایا کہ ایئر چیف نے ان کے مکمل اختیارات کے ساتھ کام کرنے میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالی کیونکہ وہ ایک سکھ افسر ہیں۔ تمام چار رافیل پائلٹس کو بھارتی فضائیہ کی پولیس نے حراست میں لے لیا ہےجن میں اسکواڈرن لیڈر شیوس ڈکشت، ونگ کمانڈر اجے سنگھ راجپوت، فلائنگ آفیسر راکیش کمار سنگھ، اور اسکواڈرن لیڈر نتن تلسی رام شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں