کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی ائی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی کی زیر صدارت ضلع ملیر کے کرائم کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی ائی جی ایسٹ افس میں منعقد ہوا
اجلاس میں ایس ایس پی ملیر ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر تمام ڈی ایس پی اپریشن و انویسٹیگیشن ، ایس ایچ اوز اور ایس ائی اوز نے شرکت کی
ایس ایس پی ملیر نے ضلع ملیر کے کرائم کے بارے میں ڈی ائی جی ایسٹ کو بریفنگ دی
ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر نے پینڈنگ مقدمات کے بارے میں ڈی ائی جی ایسٹ کو اگاہ کیا
ڈی ائی جی ایسٹ زون نے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ارگنائز کرائم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں گے
اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور گٹکا فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے کسی بھی ایس ایچ اوز کے علاقے میں منظم کرائم پر اس ایس ایچ اوز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائ جائے گی
ڈی ائی جی ایسٹ زون تمام ایس ائی اوز ملیر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پینڈنگ مقدمات کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں گے مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے
تمام ایس ائی او اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ وہ مقدمات کو اپنے ٹائم پر عدالت میں چالان کی صورت میں جمع کرائیں گے
ڈی ائی جی ایسٹ نے کہا کہ وہ اچھی کارکردگی پر افسران کو انعام دیںنگے اور کمزور کارکردگی دکھانے پر محکمانہ کاروائی ان کے خلاف عمل میں لائ جائے گی


