54

امریکا نے ایران پر جوہری مذاکرات کے دوران نئی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) امریکا نے ایران پر جوہری مذاکرات کے دوران نئی پابندیاں عائد کر دیں، یہ پابندیاں تین ایرانی شہریوں اور ایک ادارے “آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ” پر عائد کی گئیں،

پابندیوں کے تحت ان کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے، ساتھ ہی ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی تجارتی لین دین پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی، ایران جوہری پروگرام کو ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے، یہ پابندیاں مذاکرات کے چوتھے دور کے ایک دن بعد نافذ کی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں