قصور میں ٹریفک آگاہی واک، شہریوں کو روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کی ہدایت

قصور(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کی ہدایات پر ٹریفک پولیس قصور کی جانب سے ایم ایس ڈی ایچ کیو اور اسٹاف کے ساتھ مشترکہ ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور طاہر سندھو نے انچارج ایجوکیشن، ٹریفک اور میڈیکل اسٹاف کے ہمراہ اسٹیل باغ چوک میں ٹریفک آگاہی واک منعقد کی۔

واک میں سماجی شخصیات، شہریوں، رکشہ ڈرائیورز اور میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کو لین لائن ڈسپلن، ہیلمٹ کے استعمال، سیٹ بیلٹ کی پابندی اور رانگ وے کی سخت ممانعت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے لین ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں