کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد کے ضلع کیماڑی سے جہاں آج قومی امن جرگہ اور دفاع پاکستان ونگ کی جانب سے پاک فوج کے اعزاز میں ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعروں اور ولولہ انگیز تقاریر سے یک جہتی اور پاک افواج کی کارکردگی کو سراہا
اس ریلی میں شریک سابقہ چیئرمین رفیق خان۔قومی امن جرگے سربراہ قاری عبدلکریم بخاری اور بادشاہ خان محسود نے ریلی سے خطاب کیا مقرین کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک افواج نے یہ ثابت کیا کہ دنیا کی نمبر ون فوج ہے جس نے وارننگ دیکر دشمن کے گھر میں گھس کر ان کو سبق سکھایا ریلی میں ہر عمر کے افراد نے شرکت کی اور اپنا جوش و جزبہ دکھایا ریلی کے شرکاء میں دفاع پاکستان ونگ کے مرکزی کوآرڈینٹر پاکستان ارشد محمود نے کہاکہ افواج پاکستان سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے ہم اپنے شہداء اور غازیوں سیلوٹ پیش کرتے ہیں سب سے زیادہ خراج تحسین ہمارا فخر ہمارا شہزادہ آرمی چیف سید حافظ عاصم منیر نے قیادت میں ہماری افواج نے بھارت کو دھول چٹادی ہمیں اپنے سپہ سالار کی قیادت پر فخر ہے پاکستان زندہ باد ۔ پاک افواج زندہ باد آئ ایس آئ ۔ ایم آئ زندہ باد ۔جے یو آئی کے جنرل سیکٹری ڈاکٹر عمران آفریدی۔جماعت اسلامی کے ظہور شیرازی ۔اے این پی کے کے حاجی طور خان نورزائی ۔ہزارہ قومی مخاز کے جنرل سیکٹری رفیق خان ہزاروی جماعت اہل سنت کے حفیظ الدین سواتی کمیونٹی عبدلرحیم باچا اور ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ملک بادشاہ خان محسود نے شرکت کی اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے اور اپنے حطابات میں پاک افواج کی تعریف کی


