کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جناح اسپتال کے قریب ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ ، ایک شخص نے ہوٹل موجود 2 افراد پر فائرنگ کی، ایس ایس پی سائوتھ نے بتایا کہ واقعہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے نے بھاگ کر جان بچائی، دوسرے شخص کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے، ملزم نے ہوٹل کے اوپر جا کر بھی فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہوا ہے، ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی نے کہا کہ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلیے گئے، واقعہ میں کوئی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ نہیں ہوئی،


