شکار پور سے اغوا ہونے والے 7 مغوی کچھ گھنٹوں میں ہی بازیاب کر لئے گئے

شکار پور (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ شکارپور سے اغوا ہونے والے (07) مغوی کچھ گھنٹوں کے اندر سکھر کے کچے شاہ بیلو سے باحفاظت بازیاب۔

شکارپور پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دؤراں گاؤں سکھیو ملک کے رہواسی 7 مغویوں عزيز، نور محمد ،فرمان ، شفي محمد ، احسان ، عبدالمجيد ۽ 4 سالہ معصوم سلمان ملک کو شاہ بیلو کے کچے والے علاقے سے باحفاظت بازیاب کروالیا ہے۔
پولیس کارروائی کے دؤراں بازیاب ھونے والے مغویوں کو آج صبح کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گاؤں سکھیو ملک کے ایریا سے اغواء کیا تھا۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے مغویوں کی بازیابی کے لیے سخت نوٹس کیکر SSP شکارپور کو احکامات جاری کیٸے تھے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے (07) مغویوں کو باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا گیا
ڈی آئی جی لاڑکانہ نے مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانے پر SSP شکارپور اور اسکی ٹیم کے لیے نقد انعامات و اعزازات دینے کے احکامات جاری کردیٸے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں