امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا اعلان، تنظیم کے لیے بڑا دھچکا قرار

لندن(ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ عرب امارات کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدگی کا اعلان تنظیم کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ عالمی تیل منڈی اور تنظیم کے اندرونی اتحاد پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امارات کے اوپیک سے علیحدہ ہونے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی فتح کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ صدر ٹرمپ ماضی میں اوپیک پر تیل مہنگے داموں فروخت کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد اوپیک کی پالیسیوں اور عالمی تیل کی قیمتوں پر دباؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ مستقبل میں دیگر ممالک کے فیصلے بھی تنظیم کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں