چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن علی اکبر نے بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

کراچی( )فتح کا سورج ایک بار پھر وطنِ عزیز پر طلوع ہوا ہے۔ الحمدللہ! ربِ ذوالجلال کے فضل و کرم سے پاکستان نے حالیہ جنگ میں فتحِ مبین حاصل کی یہ کامیابی محض عسکری قوت کی نہیں، بلکہ ایمان، استقلال، اور بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔آج کا دن ہمارے لیے شکر، فخر اور قومی وحدت کی علامت ہے۔ہماری بہادر افواج نے جس حکمت، جرات اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ کے سنہری بابوں میں ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔ہم اپنے رب کے حضور سجدۂ شکر بجا لاتے ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا اور دشمن کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔یہ صرف ایک جنگ نہیں تھی، بلکہ حق و باطل کے معرکے میں حق کی فتح ہےایسی فتح، جو پوری قوم کے ماتھے کا جھومر بن گئی ہے۔ان خیالات کا اظہارٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے ڈی سی کیماڑی افس سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ان کے ہمراہ اے سی سائٹ نِدا سمن بھی موجود ہیں۔ انہوں نےکہا عوام وطن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔ریلی میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر ٹاؤن کے تمام محکموں کے افسران وعملہ ۔اساتذہ اکرام اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں