پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)دوالگ واقعات میں دومردوں نےاپنی اپنی بیویوں کوقتل کردیا،جس سےعلاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔پہلا واقعہ کوٹلہ محسن خان محلہ پراچ گان میں پیش آیا، جہاں 37 سالہ خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی اور میاں بیوی کے درمیان عرصے سے گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔
دوسرے واقعے میں داؤدزئی پولیس کے مطابق ایک خاتون جو علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی، میوڑہ کے علاقے حکم خان کی اراضیات میں پہنچنے پر اس کے شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی الگ الگ تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ علاقے میں خوف کے باعث سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔


