53

جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری کا حیدرآباد سینٹرل کا سرپرائز وزٹ

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائي وزير برائے جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کے جیلوں کو اصلاح گھر بنانے اور جیل میں کسی بھی قسم کی قیدیوں کے ساتھ اچھے سلوک، قیدیوں کے کھانے پینے اور انکے علاج و معالج کے معاملے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل جیل حیدرآباد کے اچانک دورے کے دوران کیا،
صوبائی وزیر اچانک سینٹرل جیل حیدرآباد پہنچیں اور جیل میں قید پکے اور کچے قیدیوں سے الگ الگ انکے مسائل پولیس تشدد، رشوت کی طلبی، کھانے کی فراہمی اور علاج کی فراہمی کے مطلق تفصیلات لی۔

صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے حیدرآباد سینٹرل کا سرپرائز وزٹ کیاـ

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل حیدرآباد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے جائزہ کے ساتھ قیدیوں کی ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔

صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے لیے تیار ہونے والے کھانے کو ٹیسٹ کیا

صوبائی وزیر علی حسن زرداری کو سینٹرل جیل حیدرآباد کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں