کشمور (ایچ آراین ڈبلیو) کشمور پولیس کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ضلع بھر کے تمام تھانوں، پولیس چوکیوں اور گشت پر مامور پولیس موبائل گاڑیوں پر قومی پرچم (سبز ہلالی پرچم) آویزاں کیے گئے ہیں۔
یہ اقدام اس عزم کی تجدید ہے کہ کشمور پولیس وطن عزیز کی سالمیت، بقاء، اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہمہ وقت پرعزم اور تیار ہے۔ قومی پرچم کا لہرانا نہ صرف حب الوطنی کا اظہار ہے بلکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ پولیس فورس اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ عوام میں اتحاد، امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بھی کوشاں ہے۔
ایس ایس پی کشمور کی خصوصی ہدایت پر تمام پولیس اسٹیشنز اور موبائل گاڑیاں قومی پرچم سے مزین رہیں گی تاکہ عوامی سطح پر قومی شعور بیدار کیا جا سکے اور یکجہتی کے جذبے کو تقویت دی جا سکے۔
کشمور پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بھی ملک سے محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔


