وزیراعظم نے بلاول زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)‌ وزیراعظم نے بلاول زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا ، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔

صدر مملکت آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

بلاول بھٹو کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر اعلیٰ رہنمائوں پر مشتمل وفد بھی ملاقات کے دوران موجود ہو گا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں