نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا سیخ پا
پاکستان مخالف معروف بھارتی اینکر پرسن نے ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ٹی وی پر کہا کہ امریکی صدر کی جاب سے تجاوز کیا گیا ہے۔
ارنب گوسوانی نے کہا کہ جب بھارت نے امریکی ثالثی پر رضامند نہیں تو امریکی صدر نے کیسے اعلان کر دیا
ارنب نے کہا کہ امریکی صدر کو زمینی صورتحال کا نہیں پتا، کچھ دن قبل تک تو وہ کہہ رہے تھے کہ ان کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔
ارنب نے کہا کہ انہیں امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر سخت اعتراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا چینل ٹرمپ کے بیان کی بجائے اس بیان کو نشر کرے گا جو بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔


