46

ہاؤسنگ اینڈ ورکس بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالغفور حیدری کا وزیراعظم کو خط

قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس نے پی ڈبلیو ڈی کے بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی

کمیٹی نے اپنی حالیہ میٹنگوں کے دوران پاک-پی ڈبلیو ڈی کی مجوزہ بندش کے مضمرات پر اچھی طرح سے غور کیا۔ خط

قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس میں آصفہ بھٹو زرداری کی طرف سے پیش کیے گئے توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث کرتے ہوئے، کمیٹی کے تمام معزز اراکین نے پاک PWD کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا

اس ادارے کی بندش سے ہزاروں ملازمین کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے ۔ کمیٹی

تمام معزز ممبران کے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ کمیٹی

کمیٹی نے متفقہ طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اس طرح کے اقدام کے بہت دور رس نتائج ہوں گے۔ خط

پاک پی ڈبلیو ڈی نے تاریخی طور پر پورے پاکستان میں عوامی انفراسٹرکچر اور سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ خط

کمیٹی حکومتی اداروں میں اصلاحات اور کارکردگی میں اضافے کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے۔ خط

پاک-پی ڈبلیو ڈی کو مکمل طور پر بند کرنا سب سے زیادہ قابل عمل حل نہیں ہو سکتا۔ خط

ادارے کو بند کرنے کہ بجائے، اس کے ادارہ جاتی علم اور افرادی قوت کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید سروس کے معیارات پر پورا اترنے کے لیے محکمے کی تنظیم نو اور اس کی بحالی کی کوشش کی جانی چاہیے۔ خط

کسی بھی حتمی کارروائی سے پہلے تمام متعلقہ فریقین سے مشورہ کیا جائے۔ خط

اپنا تبصرہ بھیجیں