سبی (ایچ آراین ڈبلیو) معمولی تکرار پر فائرنگ، نواب زادہ بارو خان باروزئی کے گن مین نے شہری کو زخمی کر دیا
سبی: نواب زادہ بارو خان باروزئی کے گن مین نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق، واقعے میں ممتاز رند نامی شخص کو گولی مار کر زخمی کیا گیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، جبکہ شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔


