تھانہ سچل پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون میں کراچی کے تھانہ سچل کی حدود میں سمیرا چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق گشت کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت گل محمد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں