26

یوسف پلازہ انویسٹیگیشن پولیس کی کارروائی، صحافی کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)یوسف پلازہ انویسٹیگیشن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم خالد خان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو فیڈرل بی ایریا صغیر سینٹر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، جبکہ اس پر سوشل میڈیا کے ذریعے کردار کشی اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے الزامات بھی عائد ہیں۔ پولیس کے مطابق دھمکی آمیز کالز اور دیگر شواہد سامنے آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی میں بھی شکایت درج ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ، دھمکیاں اور کردار کشی جیسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، اور ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو قید کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں