کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی پر پاک فوج اور قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی
بھارت جنگی جنون میں ہوش کھو بیٹھا تھا، پاک فوج نے اس کے ہوش ٹھکانے لگا دیے۔ اویس قادر شاہ
پاک افواج نے ہر محاذ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اسپیکر سندھ اسمںلی
بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح سکھر ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔سید اویس قادر شاہ
ڈرون گرائے جانے پر شہریوں نے ایئرپورٹ کا رخ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اویس قادر شاہ
عوام کا جوش و جذبہ گواہی دیتا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت سے بالکل خوفزہ نہیں۔ اویس قادر شاہ
عوام کو اپنی پاک افواج پر اعتماد اور فخر ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی
سندھ کا ایک ایک فرد پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔ اویس قادر شاہ


