اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے چھٹے روز صبح کی شفٹ میں سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپس کا انگلش نارمل پرچہ دوم اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ دوم جبکہ شام کی شفٹ میں سائنس جنرل کا فزکس پرچہ دوم لیا گیا۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے کہا کہ امتحانات کے دوران شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لئے بورڈ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے چیئرمین انٹربورڈ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعہ امتحانی عمل کا براہ راست جائزہ لے رہے ہیں اور امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے سینٹر سپرنٹنڈنٹس، سینٹرکنٹرول آفیسرز اور ویجی لینس آفیسرز کو موقع پر ہی ہدایات دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں انٹربورڈ کی سپرویجی لینس ٹیموں نے شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں