لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی نے کہا: آپریشن ”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ نے انڈیا کے طوطے اڑا دیے ہیں۔ پاکستانی شاہینوں کو اعلیٰ عسکری صلاحیتوں کو جذبہ ایمان کی حرارت حاصل ہے۔ بھارتی غرور چیخوں اور آہوں میں بدل چکا ہے۔ پاکستانی افواج کی پشت پہ کھڑی پاکستانی قوم نے کفر کے ایوان میں زلزلہ طاری کر دیا ہے۔ ثالثی کی پیشکش کرنے والے ممالک کو کچھ دیر تک انتظار کرنے دیا جائے۔ بھارت نے اگرچہ گھٹنے ٹیک دیے ہیں مگر ابھی اسے مزید سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ وقت آ پہنچا ہے کہ سرینگر کے لال چوک اور دلی کے لال قلعے پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا جائے۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ محض دو ملکوں کی جنگ نہیں، دو نظریوں کی جنگ ہے۔ بھارت آبادی کے لحاظ سے بہت بڑا ملک سہی، لیکن اس کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ اسی کلمے پر یقین رکھتا ہے جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا ہے۔ نظریہ پاکستان کی فولادی قوت کے مقابلے میں مودی کے پاس کوئی سچی نظریاتی پاور نہیں ہے۔
51


