آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی فی کلو 20 روپے سستی ہونے کے بعد 390 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، تاہم اوگرا کی جانب سے سرکاری قیمت 304 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت بھی ایل پی جی سرکاری نرخ سے 86 روپے مہنگی فروخت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی قدرتی گیس دن میں مختلف اوقات میں سپلائی کر رہی ہے، تاہم گیس بحران کے باعث ایل پی جی کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہوٹل انڈسٹری میں بھی ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں