اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں فوڈ ڈیلیوری سے متعلق پلیٹ فارم فوڈپاپا کا ڈیٹا مبینہ طور پر ڈارک ویب پر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مجموعی طور پر 239,109 اکاؤنٹس متاثر ہوئے ہیں جن میں صارفین، ڈرائیورز اور ایڈمنسٹریٹرز کی معلومات شامل ہیں۔
لیک ہونے والے ڈیٹا میں تقریباً 217,000 صارفین، 22,000 ڈیلیوری رائیڈرز اور 109 ایڈمن اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ ڈیٹا بیس کو ڈارک ویب کے ایک فورم پر اپ لوڈ کیا گیا، جس کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے ڈیٹا لیک سے صارفین کی پرائیویسی اور سائبر سکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


