کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ، میئر کراچی نے اسلام گنج کالونی نزد لسبیلا برج، لیاری ندی، مسرت سینیما ناظم آباد، سیف اللہ بنگش اڈہ اور سلیکا مشین فیکٹری کے سامنے واقع آئیس فیکٹری ناظم آباد کا دورہ کیا، ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن افسران کے ہمراہ پانی کی فراہمی اور چوری سے متعلق صورتِ حال کا مکمل جائزہ لیا،
دورے کا مقصد شہر میں پانی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر اور تیز کرنا ہے، پانی چوری کی مکمل صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ جانچ پڑتال کی جائے گی، پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ انتظامی طور پر پانی چوری میں ملوث افسران کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جائے گی،
پانی صرف شہریوں کا حق ہے، کسی کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوام کے حصے کا پانی کسی بھی صورت ضائع یا چوری نہیں ہونے دیا جائے گا، پانی کی منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں، میئر کراچی کی سخت ہدایت اور پانی چوری کے خلاف سخت ایکشن
میئر کراچی کی ہدایت پر سی ای او واٹر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پانی چوری میں ملوث دو افسران کو معطل کردیا، ایگزیکٹو انجینئر ایف ٹی ایم ایس ایم احسن اور ایگزیکٹو انجینئر سی ٹی ایم احسان اللہ شیخ کو معطل کردیا گیا، واٹر کارپوریشن کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،
پانی چوری میں ملوث کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی، شہریوں کو پانی کی منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے،


