کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ پولیس کی جانب سے پولیس سرجن، میڈیکولیگل،ڈی این اے،فوڈ،کیمیکل سمیت فارنزک تجزیاتی رپورٹ کے اجراء اور وصولی کے عمل میں غیر ضروری تاخیر کی شکایات کو ختم کرکے ڈیجیٹائزڈ اور شفاف بنادیا گیا۔
طبی معائنہ، آلہ جرم اور شواہد کی تجزیاتی رپورٹ مقررہ مدت میں سندھ پولیس کی جانب سے بنائی گئی ڈیجیٹل ایپلیکیشن پر پولیس سرجنز،ایم ایل اوز اور لیبارٹری انتظامیہ کی جانب سے فوری طورپر اپلوڈ کی جارہی ہیں۔
سندھ پولیس کے شعبہ آئی ٹی نے صوبے کے تمام پولیس سرجنز،میڈیکولیگل آفس اور سرکاری لیبارٹریوں کو ڈیجیٹائزڈ اور انٹیگریڈ کردیا ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کو ڈیجیٹائزڈ کئے جانے،اصلاحات اور موجودہ کارکردگی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد۔۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ صحت حکومت سندھ ریحان بلوچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز،کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز،ہیڈکواٹرز،آئی ٹی،زونل وڈویژنل ڈی آئی جیز، انوسٹیگیشنز کراچی،شعبہ تفتیش کے ایس پیز،پولیس سرجنزڈاکٹرسمیہ سید،ڈاکٹرکامران شیخ،ڈاکٹرعمران، ،ڈائیریکٹر کیمیکل اکزامینیشنز لیبارٹری ڈاکٹر سلیم،،پی ڈی ڈی این اے لیب جامعہ کراچی ڈاکٹراشتیاق،فارنزک لیبارٹری انچارجز،میڈیکو لیگل افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی آئی ٹی کی جانب سے ڈیجیٹائزیشن کی اہمیت،افادیت،اغراض ومقاصد،طریقہ استعمال،فوائد، اصلاحات اور میڈیکولیگل آفس و لیبارٹریوں کی کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایم ایل او اور فارنزک رپورٹ کے اجراء اور وصولی میں غیر ضروری تاخیر اور غیرشفافیت کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ پولیس کی جانب سے سیف پروجیکٹ کے نام سے ایک ماہ قبل ڈیجیٹل ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی تھی۔ڈی آئی جی آئی ٹی
منصوبے کے ذریعے صوبے کے تمام اہم سرکاری اسپتالوں کے پولیس سرجنز،ضلعی و تعلقہ سرکاری اسپتالوں کے ایم ایل اوز، ڈی این اے،فوڈ، کیمیکل اکزامنرز اور فارنزک لیبارٹریوں کوڈیجیٹائزڈ کردیا گیا ہے۔ بریفنگ
ڈیجیٹائزیشن کے بعد تمام پولیس سرجنز، ایم ایل اوز اور لیبارٹریز انتظامیہ شواہد کی رپورٹ کا اجراء روایتی طریقہ سمیت ڈیجیٹلی بھی کررہے ہیں۔ بریفنگ
ڈیجیٹائزیشن سے پولیس سرجنز، ایم ایل اوز ، لیب انتظامیہ اور متعلقہ تفتیشی افسران باہم منسلک ہونگے اور رابطہ کرسکیں گے۔ بریفنگ
ڈیجیٹائزیشن سے غیر ضروری تاخیر،رابطہ کی روایتی خط و کتابت اور رپورٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا ٹیمپرنگ کے خدشات ختم ہوجائیں گے۔ بریفنگ
رپورٹ کے ڈیجیٹائزڈاجراء کے بعد کیس پراپرٹی کی وصولی اور عدالتوں میں فراہمی آسان اور بروقت ہورہی ہے۔ بریفنگ


