کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے امیگریشن کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کاروائی -جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر آف لوڈ
مسافر کی شناخت محمد حسرت خان کے نام سے ہوئی جو کینیا جا رہا تھا
امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا
مشکوک معلوم ہونے پر مسافر کو مزید کو ری چیکنگ آفیسر کے پاس بھیجا۔
ری چیکنگ کے دوران مسافر کے قبضے سے جعلی یونانی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے 2008 میں ایران–ترکی کے راستے غیر قانونی طور پر یونان پہنچا
مسافر دوحہ کے راستے دوبارہ غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔
آئی بی ایم ایس کے مطابق مسافر کا کسی قسم کا بین الاقوامی آمدورفت کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
دوران تلاشی مسافر کے قبضے سے جعلی کینیڈین ویزے بھی برآمد
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ ویزے ہری پور سے تعلق رکھنے والے تنویر نامی ایجنٹ سے حاصل کیے
ایجنٹ نے مذکورہ ویزے 7 لاکھ 50 ہزار روپے میں فراہم کیے۔
مسافر کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔


