میرپورخاص میں توانائی بحران کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

میرپورخاص(ایچ آراین ڈبلیو)توانائی کے بحران کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے تاکہ بجلی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق Mirpurkhas کی ضلعی انتظامیہ نے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ موبائل مارکیٹ کو بند کرا دیا۔
اس کے علاوہ شاہی بازار اور ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر اہم تجارتی مراکز بھی بند کروا دیے گئے ہیں۔ دکانداروں کو اوقاتِ کار کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ بعض مقامات پر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کا سامان ضبط کر کے تھانے منتقل بھی کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد توانائی کی بچت اور موجودہ بحران کے اثرات کو کم کرنا ہے، اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں