کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سابق گورنر سندھ اور نشان امتیاز ایم پی پی کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی تحریک کا ہر اول دستہ ہوتی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ ہر تحریک میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا۔ بی اماں ہو یا فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو ہوں یا مریم نواز، کھیل کا میدان ہو یا کوئی اور فیلڈ خواتین ملک کا مان ہیں۔ دین اسلام میں خواتین کے سب سے زیادہ حقوق ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان سابق گورنر نشان امتیازنے کراچی، حیدر آباد، سکھر، ٹنڈوجام، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص، مانسہرہ، اسلام آباد، کشمیر، جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں، بلوچستان اور کے پی کے علاوہ مختلف گاؤں میں بھی ویڈیو اور آڈیو لنک پر خطاب کیا، خواتین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کی جانب سے دیئے جانے والے خواتین کے حقوق پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں۔ حضور اکرم صلہ اللہ عیلہ وسلم اپنی صاحبزادی فاطمہ زہرہ کا کھڑے ہو کر استقبال کرتے تھے۔ خواتین نئی نسل کی تربیت میں انہیں قلم کی شمشیر ملی ہے۔ پولیس سمیت متعدد اسسٹنٹ کمشنرز، جج اور اہم مناصب پر خواتین ہیں۔ خواتین کے عالمی دن پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مہذب دنیا میں خواتین کی اہمیت اور انکا کردار قابل تعریف ہے۔ قوموں کی تربیت و تعمیر میں ماؤں بہنوں کی شمولیت کے بناء کامیابی نا ممکن ہے۔ بچوں کی تربیت ہو یا محنت خواتین ہر جگہ ریکارڈ قائم کرکے بتا رہی ہیں کہ وہ با صلاحیت ہیں۔ ایم پی پی میں اسلام آباد کی رہنما سیدہ فردوس، مانسہرہ کی رہنما ڈاکٹر صفیہ، اقلیتی خواتین، کراچی میں ہماری خواتین سندھ سمیت تمام صوبوں میں میری پہچان پاکستان کو مضبوط کرکے ملک کو مستحکم کرنے اور پاکستان کو مایوسی سے نکال کر ایک قوم بنانے پر کام کر رہی ہیں۔ ریاست پہلے سیاست بعد میں افواج پاکستان اور ریاستی سیکورٹی ادارے ملک کی 24کروڑ عوام کی ریڈ لائن ہیں خواتین اسکا ہر اول دستہ ہیں۔ ہم خواتین کو مذید مقام دیں گے۔ انہوں نے ایم پی پی کی خواتین کو فردا فردا مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں ملک میں نئی سوچ اور نفرت کی جگہ محبت اور ترقی کے سفر کی طرف بڑھنا ہے پاکستان کامیاب ریاست ہے۔اس موقع پر خطاب میں خواتین رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان ملک کے لئے ناگزیر ہیں۔ انکی مثبٹ سوچ ملک میں نئی رویات اور مثبت سیاست کو جنم دے گی جس میں خواتین برابر کی شریک ہونگیں۔ اس موقع پر افطار کے بعد کیک بھی کاٹا گیا۔ مرکزی کمیٹی، کراچی آرگنائزنگ کمیٹی، اندرون سندھ آرگنائزنگ کمیٹی، پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی، حیدر آباد و سکھر آرگنائزنگ کمیٹی، اسلام آباد آرگنائزنگ کمیٹی، کشمیر آرگنائزنگ کمیٹی، گلگت بلستستان آرگنائزنگ کمیٹی، بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی نے اسلام آؓباد میں خواتین کنونشن منعقد کئے۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے پرجوش خطاب کیا۔ جہاں پاکستان زندہ باد۔۔۔میری پہچان پاکستان، ڈاکٹر عشرت العباد،،،ہماری جان۔۔۔۔زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔۔۔۔خواتین اتحاد زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔


