**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** ضلع کیماڑی پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران موچکو چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی لایا جانے والا بھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمد کر لیا ہے۔
ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر حب چوکی کی جانب سے آنے والی ایک مشتبہ کار کو تلاشی کے لیے روکا گیا۔ دورانِ تلاشی گاڑی سے 16 بوروں میں چھپایا گیا 812 پیکٹ (تقریباً 89,320 پڑیاں) انڈین گٹکا برآمد ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ گٹکے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان، جن کی شناخت لیاقت اور بختیار کے نام سے ہوئی ہے، کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
—
**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!** دنیا کے نمبر ون انسانی حقوق کے نیوز پورٹل **HRNW (Human Rights News Worldwide)** کی حمایت کریں۔ ہماری صحافت کا مقصد مظلوموں کی داد رسی اور انصاف کا حصول ہے۔
**ہماری مالی معاونت اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)


