28

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا گلستان سوسائٹی ریلوے پٹری کے قریب ڈاکوؤں سے سامنا ہوا، جہاں دوطرفہ فائرنگ کے بعد ملزمان مجاہد اور وجاہت کو زخمی حالت میں قابو کر لیا گیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کر دیا ہے اور زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!** دنیا کے نمبر ون انسانی حقوق کے نیوز پورٹل **HRNW (Human Rights News Worldwide)** کی حمایت کریں۔ ہماری صحافت کا مقصد مظلوموں کی داد رسی اور انصاف کا حصول ہے۔

**ہماری مالی معاونت اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں