27

کراچی: فیکٹری جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 17 سالہ کائنات بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** کراچی کے علاقے سائٹ بی سے فیکٹری جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 17 سالہ کائنات کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ ایس ایس پی مسرور احمد جتوئی کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے تکنیکی مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈرگ روڈ کے علاقے میں کارروائی کی، جہاں سے مغویہ کائنات کو بازیاب کرایا گیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے اغوا کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم بلال ولد شاہد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ کائنات ہارون آباد کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی جس کا مقدمہ سائٹ بی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور اس جرم میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!** دنیا کے نمبر ون انسانی حقوق کے نیوز پورٹل **HRNW (Human Rights News Worldwide)** کی حمایت کریں۔ ہماری صحافت کا مقصد مظلوموں کی داد رسی اور انصاف کا حصول ہے۔

**ہماری مالی معاونت اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں