سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی میں بڑی پیشرفت، 6 شہری سراغ ملنے پر گھروں کو روانہ

**کراچی (HRNW):** سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر اہم سماعت ہوئی جس میں پولیس نے 6 لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کی رپورٹ پیش کر دی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمشید ٹاؤن سے لاپتہ محمد آصف اور سمیع اللہ، جن کے لیے زاہدہ پروین نے عدالت سے رجوع کیا تھا، بخیریت اپنے گھر پہنچ چکے ہیں جبکہ رضویہ سوسائٹی سے لاپتہ نمجید بھی گھر واپس آ گئے ہیں۔ اسی طرح شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ جہانزیب کی واپسی کی تصدیق کے بعد عدالت نے ان کی حد تک درخواستیں نمٹا دیں۔ گلشنِ اقبال سے لاپتہ ریما کے متعلق تفتیشی افسر نے رپورٹ دی کہ انہوں نے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کر لی ہے اور وہ اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھیں، جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے لاپتہ مسرت کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے جو اس وقت ایدھی ہوم میں مقیم ہیں۔ ان درخواستوں میں آئی جی سندھ، ایس ایس پیز اور سی ٹی ڈی حکام کو فریق بنایا گیا تھا، تاہم پولیس رپورٹس اور وکلاء کے اطمینان کے بعد عدالت نے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!** دنیا کے نمبر ون انسانی حقوق کے نیوز پورٹل **HRNW (Human Rights News Worldwide)** کی حمایت کریں۔ ہماری صحافت کا مقصد مظلوموں کی داد رسی اور انصاف کا حصول ہے۔

**ہماری مالی معاونت اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں