58

وزارتِ حج و عمرہ نے بیرونی ممالک کے لیے بعد از حج عمرہ پروگرام کا اعلان کردیا

جدہ (ایچ آراین ڈبلیو) وزارتِ حج و عمرہ نے بیرونی ممالک کے لیے بعد از حج عمرہ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ عمرہ ویزوں کا اجراء 14 ذوالحجہ 1447 ہجری کیا جائے گا۔
نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں برس حج ختم ہوتے ہی بیرونی عمرہ زائرین کے لیے 14 ذوالحجہ بمطابق 11 جون 2025 سے عمرہ ویزوں کو بحال کردیا جائے گا۔
وزارت حج کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ ویزے رمضان المبارک کے اختتام تک جاری کرائے جاسکتے ہیں۔
یکم شوال سے عمرہ ویزوں کا اجرا بند ہونے کے بعد صرف جاری شدہ ویزوں کے حامل عمرہ زائرین 15 شوال 1447 ہجری تک مملکت آسکتے ہیں۔
عمرہ زائرین کو وزارت کا انتباہ، ’مقررہ تاریخ تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں‘

عازمین حج ’نسک کارڈ‘ اپنے ہمراہ رکھیں، وزارت حج کی ہدایت
عمرہ ویزوں پر مملکت آنے والے زائرین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ آئندہ برس حج سیزن سے قبل یعنی 15 ذوالقعدہ 1447 ہجری تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔
خیال رہے امسال بھی وزارت حج نے وزارت داخلہ و دیگر وزارتوں کے تعاون سے بیرونِ ممالک کے لیے عمرہ اور وزٹ ویزوں کا اجرا رمضان المبارک کے وسط سے بند کردیا تھا۔ ویزوں کے اجرا پر عارضی پابندی کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں غیرضروری ازدحام نہ ہواور حجاج کرام آرام و سکون سے فریضہ حج ادا کرسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں